Goat Farming Business Plan in Pakistan Urdu

بکریوں کی فارمنگ

بہت زیادہ منافع بخش کام

 

بکریوں کے لئے شیڈ کا طریقہ
بکریوں کا انتخاب
نئے فارم کے لئے انتظامات
کامیاب فارمنگ کے اہم نکات

بکریوں کے شیڈ کا طریقہ

 

بکریوں کے شیڈ کی تعمیر کے لیے ہمیشہ جگہ اونچی ہو اور ایسی جگہ ہو جہاں قریب سیلابی پانی کے آنے کا خطرہ نہ ہو.

شیڈ کی بنیادیں بھی زمین سے ۲ یا ۳ فٹ اونچی ہو تاکہ اندر کے پانی کی نکاسی اچھی ہو .

 شیڈ کی چھت صحن سے چھ انچ اونچی اور شیڈ کی پچھلی طرف چھ انچ نیچے ہو تاکہ بارشی پانی صحن میں نہ آئے .

 شیڈ کی چوڑائی کا رخ شمالا جنوبا ہو.

شیڈ کی چھت (7) سے (9) فٹ اونچی ہو.

 شیڈ کی عمارت ہوا دار اور روشن ہونا

 شیڈ کے ساتھ اور صحن میں سایہ دار درخت لگائے۔

 شیڈ کے اندر سردیوں میں دھوپ لگتی ہو

 شیڈ کے فرش پختہ ہو اگر فرش کچے ہے تو اندر کی دیواریں کم از کم (2) فٹ تک پختہ ہوں۔ ۱۰- ٹیڈی بکری کیلے

 مربع فٹ چھتی جگہ ہو اور دوگنی جگہ کھلی صحن کی ہو

 بڑی نسل کی بکریوں کیلے (12) مربع فٹ جگہ چھتی ہو اور دوگنی جگہ کھلی صحن کے لے ہو.

 شیڈ کے اندر چارے کی کھرلیوں کی تعمیر

 شیڈ میں پانی کے حوض چوڑائی ایک فٹ گہرائی نو انچ اور لمبائی جانوروں کی تعداد کے مطابق

 شیڈ میں سردی اور گرمی کے مطابق انتظام

 

بکریوں کا انتخاب

بکریوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوتا ہے اور اس کیلے آپ کو ان کا علم ہونا لازمی ہے کہ کس علاقہ کی نسل کدھر سے سستی ملے گئی اس کے علاوہ آپ کو ان کی بیماریوں کا علم ہونا بھی ضروری ہے جانور لیتے وقت مکمل تسلی کر لیں کہ کہیں بیمار تو نہیں ہے یا کسی متعدی بیماری تو نہیں ہے

 اس کے لے بکریوں کے کان کے اندر چیچڑ ، منہ اور گھر کے اندر چھالے یا زخم نہ ہوں

 تھن دو اور برابر ہوں زخمی یا سخت نہ ہوں

 پورا هوانہ چیک کرے سخت یا سوجن نہ ہو

 هوانہ کا سائز بڑا ہو اور کم لٹکا ہو

 هوانہ میں دودھ ہو تو دودھ نکال کر چیک کرے

 جانور کو دست کی بیماری نہ ہوں بکریاں حاملہ ہوں یہ آپ کے لیے سود مند ہوں گی

 بکریاں جوان ہوں

 ایسی بکریوں کا انتخاب کرے جو دو یا تین بچے پیدا کرنے والی ہوں

 بکریاں اچھی نسل کی ہوں

 بکریاں صحت مند ہوں

بکریوں کا قد و کاٹھ اچھا ہوں

 

نئے فارم کے لیے انتظامات

نیا فارم شروع کرنے کے لے چند انتظام لازمی عمل میں لائیں
فارم صاف و ستھرا ہو
فارم میں پانی اور خوراک کا انتظام ہو
فارم میں سردی اور گرمی کے لحاظ سے مناسب انتظام ہو
فارم کے فرش پر چونے کا چھڑکاؤ ہو
فارم میں بکریوں کو آتے ہی حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
فارم میں اگر پہلے سے جانور موجود ہوں تو نئے جانوروں کو دس دن تک الگ رکھے اور ویکسین کر کے شامل کرے
حاملہ بکریوں کے آخری ماہ ہونے پر سب سے الگ رکھے
تمام جانوروں کو دس دن کے بعد کرموں کی دوائی دیں
جانوروں کی مینگنوں کو کسی لیبارٹری سے چیک کروا کر ان کی ہدایت کے مطابق کرم کش دوائی پلائیں

کامیاب فارمینگ کے چند اہم نکات

بکریوں کی فارمینگ کو کامیاب بنانے کیلے میں اپنے چند اہم نقطۂ نظر آپ کی پیش خدمت کرتا ہوں۔
جانوروں کا مکمل ریکارڈ رکھیں
بکریوں سے سال میں دو دفعہ بچے لیں
بکریوں سے حاصل ہونے والے ہر بچہ کی اچھی پرورش کریں
تمام بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
تمام جانوروں کو اندرونی و بیرونی کرم کش ادویات دیں
تمام شیڈ کی صفائی ہر روز کریں
تمام شیڈ کو ہر ماہ چونا لازمی کریں خاص کر سردیوں میں بکریوں کی اچھی پیداوار کے لیے اچھی صحت کا ہونا اور اچھی صحت کے لیے اچھی خوراک کا ہونا لازمی ہے
تمام جانوروں کے نمکیات اور منرل کا خیال رکھے
حاملہ جانوروں کو قبض سے بچاۓ
حاملہ جانوروں کو اپھارے سے محفوظ رکھیں
حاملہ بکریوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھیں
چھوٹے بچوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھیں
حاملہ بکریوں کو آخری ایام میں ونڈا کا استعمال کرے
بکریاں ( 145/150 ) دن میں بچہ دیتی ہے
بچوں میں میل فروخت کرے اور فیمیل رکھیں
حاملہ بکریوں کے هوانہ کو سوزش سے محفوظ رکھیں
نسل کشی 15 مارچ سے 15 اپریل اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کریں
ماه جولائی اور اگست میں بکریوں کا ملاپ نہ کریں
ملاپ سے ایک ماہ پہلے بکریوں کو ونڈا استعمال کروائیں
30 بکریوں کے لے ایک بریڈر میل بكرا کافی ہے
اس کے علاوہ بھی آپ کے پاس بریڈر میل ہونے چاہیں
بریڈر میل کو نسل کشی کے موسم میں ہی ریوڑ میں چھوڑیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.