Janwaron Main Afzaish e Nasal in Pakistan

Janwaron Mein Afzaish e Nasal Urdu/ Breeding Management of Cattle you will find the way how breeding is beneficial for your business

جانوروں میں افزائش نسل

  1. افزائش نسل کے مقاصد

  2.  افزائش نسل میں بہتری کیوں ضروری ہے؟ 

  3. محدود ملاپ کے نقصانات

  4.  سانڈ کا انتخاب

  5.  مصنوعی نسل کشی/ مصنوعی تخم ریزی

  6.  مصنوعی نسل کشی کے فوائد 

  7. سیمین کا انتخاب

  8.  مصنوعی نسل کشی کے معاشی اثرات

  9.  چھ سال بعد دس گائیوں پر منحصر فارم پر افزائش نسل کے معاشی اثرات

پاکستان میں ڈیری فارمنگ ہمارے دیہی علاقوں میں صدیوں سے روائتی انداز میں کی جارہی ہے۔ جس میں کسان حضرات مختلف عوامل کی وجہ سے ڈیری فارمنگ کو منافع بخش نہیں بنا سکے ۔ اس کی چند بنیادی وجوہات ہیں جس میں افزائش نسل پر مناسب توجہ نہ دینا ایک اہم عنصر ہے۔ افزائش نسل سے مراد ان جنیاتی اصولوں پرعمل کرنا ہے جن کی وجہ سے ہم جانوروں کی ہر آنے والی نسل کی پیداوار اور خصوصیات کو پچھلی نسل سے بہتر کرسکیں۔

افزائش نسل کے مقاصد:۔  

ناموافق موی حالات میں بھی پیداواری صلاحیت برقرار رکھنا 

۔جلد بلوغت میں آنا

۔دودھ دینے کا دورانی زیادہ ہونا (305 دن تک) 

دو بچوں کے درمیان کم سے کم وقفہ ہونا (سال میں ایک بچہ لینا)

 آسان زچگی ہے۔

 بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت

۔فارم کو منافع بخش بنا کر کسان کی معاشی حالت بہتر کرنا

افزائش نسل میں بہتری کیوں ضروری ہے؟ 

اگر ہم ڈیری فارمنگ میں افزائش نسل کے موجودہ طریقہ کار کا بغور مطالعہ کریں تو پچھلی چھ دہائیوں میں پاکستان میں اگرچہ جانوروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ضرور ہوا ہے مگر بد سمتی سے دودھ کی فی جانور اوسط پیداوار میں خاصی کی ہوئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دودیل جانوروں کے میلاپ کے وقت افزائش نسل کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کے بجائے ہمارا کسان صرف اپنی آسانی کی خاطر نہ صرف بہتر سل حاصل کرنے کا موقع گنوا دیتا ہے بلکہ اپنے فارم کی پیداوار میں کمی کا باعث بن جاتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر زمیندار حضرات اپنے ہی فارم کے ایک ہی سانڈ سے بار بار ملاپ (محدود ملاپ ) کرواتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ کی نسل مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتی ہے۔

محدود ملاپ کے نقصانات:۔

 آنند نسل کی جسامت کا کم ہونا

شرح اموات کا زیادہ ہونا 

قوت مدافعت میں کمی

دیر ایسے جوان ہونا

مختلف جسمانی نقائص کا ظہور

 سانڈ کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ 

سانڈ کے انتخاب میں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال ضروری ہے۔

مضبوط جسم اور خوبصورت قد کاٹھ کامالک ہو

 ظاہری جسمانی نقائص سے پاک ہو 

سانڈ کی ماں زیادہ دودھ دینے والی ہو

۔ سانڈ کے سابقہ ریکارڈ میں مادہ بچوں کی زیاد پیدائش ہو

سانڈ کے سابقہ ریکارڈ میں مادہ بچوں کا بہتر پیداواری ریکارڈ 

سانڈ ہوم کی تولیدی پیاری سے پاک ہو

!یا درکھیں

 سانڈ میں موجود تولیدی بیماریاں یقینی طور پر آئندہ آنے والی نسلوں میں منتقل ہوسکتی ہیں۔ اس لیے یہ یقین کر لیں کہ سانڈ میں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے۔

اگر اچھا سانڈ دستیاب نہ ہو تو کسی عام سانڈ سے ملاپ کروانے کی بجائے بہتر یہ ہے کہ مصنوعی طریقه سل کشی اختیار کریں۔

 (Artificial Insemination)مصنوعی نسل کشی مصنوعی تخم ریزی

کسی مادہ جانور کے رحم میں زیادہ پیداوار کے حامل نر جانور کا مادہ منویہ داخل کر کے بچہ حاصل کرنے کو مصنوعی نسل کشی یا مصنوعی تخم ریزی کہتے ہیں ۔

 مصنوعی نسل کشی کے فوائد:۔

اچھی صلاحیتوں کے مالک نر جانور سے زیادہ سے زیادہ تخم ریزی کروانا اچھے نر سے سال میں ڈیڑھ

لاکھ تک مادہ منویہ (سیمن یا بیج) حاصل کیا جاسکتا ہے

اچھے نر جانور کا سیمن سالہا سال تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے

نر جانور پالنے کے اخراجات سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے

 مختلف نسل جانوروں کے تج باآسانی دستیاب ہیں

 بیماریوں کے کنٹرول میں مدد

 دنیا کے بہتر سانڈ کےبیج دور دراز کے علاقوں میں مہیا کئے جا سکتے ہیں

سیمن کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

سیمن کا انتخاب کیسے کیا جائے

مصنوعی نسل کشی کے معاشی اثرات :۔

تقابلی جائزہ

مصنوعی نسل کشی کے معاشی اثرات

چھ سال بعد دس گائیوں پرختصر فارم پر افزائش نسل کے معاشی اثرات:۔

سال کی لگاتار افزائش نسل کی کوششوں کے معاشی فوائد مندرج ذیل ہیں۔ 

تمام جانوروں کی دودھ کی پیداواری صلاحیت 10 لیٹر سے بڑھ کر 20 لیٹر یومیہ ہو جائے گی ۔ (دودھ کی پیداوار سے 100 فیصد اضافی امدن) 

دو بچوں کے درمیان کم وقفہ 

تمام چھٹیاں 24 ماہ کی بجائے 14 ماہ میں نسل کشی کے قابل ہو جائیں گی ۔ اسطرح بچیوں سے 10 ماہ پہلے

دودھ کی پیداوار شروع ہوجائے گی)

بیانتی عرصہ 210 دن سے بڑھ کر 305 دن ہو جائے گا۔ ( جانور 95ون مزید دودھ دے گا) 

تمام جانوروں کی منڈی میں قیمت دوگئی ہو جائے گی ۔

 تمام جانور اضافی اوصاف کے حامل ہونگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.