Worms In Cattle and their Symptoms

جانوروں میں پیٹ کے کیڑے اور انکی علامات

جانوروں میں خوراک کے زریعے کِرم (پیٹ کے کیڑے) یا ان کے انڈے اور لاروے داخل ہوجاتے ہیں۔

یه کرم جانوروں کے جسم میں طفیلی کے طور پر رہتے ہوئے جانور کے جسم سے ہی اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں۔ یہ کرم جانور کے معدے. پھیپڑے, آنتوں یا جگر میں سکونت اختیار کرتے ہیں. جس کے نتیجھ میں جانور کو نقصان پہنچتا ہے جانور لاغر

ور ہے رونق ہوجاتا اور جانور کی پیداوارمیں کمی ہوجاتی ہے جوبڑے معاشی نقصان کا سبب بنتی ہے۔

جانوروں میں پیٹ کے کیڑے

علامات

جانوروں میں پیٹ کے کیڑے ہونے کی صورت میں مندرجہ زیل علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔

  • – آنکھوں سے پانی آنا –
  • آنکھوں سےگڈ آنا
  • منہ سے قطرہ قطرہ پانی ٹپکنا۔ –
  • چارہ کم یا بہت زیادہ کھانا۔
  • وقفھ وقفه سے کھانسی کرنا۔
  • – رات کوزیادہ کھانسی کرنا۔
  • جلد خشک ہو جانا۔
  • سستی یو جانا
  • جانور کا سوکھ جان
  • جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا
  • جلد کردری ہونا
  • گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
  • جسم پر سفید دھبے پڑ جانا۔
  • پیٹ لٹک جانا
  • بال جھڑنا۔
  •  گوبر پرجالا بننا۔
  • گوبر کا بدبودار ہونا۔

جب تازہ جانور لائیں تو أنکوپیٹ کے کیڑوں کی دوا لازمی پلائیں. 21 دنوں بعد دوا دوبارہ پلائیں اوس کے بعد ہر6 ماہ بعد دوا کی خوراک دوہرائیں۔

(یہاں بیماری کے متعلق عمومی معلومات دی گئی ہیں علاج ڈاکٹر کے مشورہ سے کریں۔)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.