گائے بھینس کی گرمی کا توڑ۔۔۔
کیا آپ کی گائے یا بھینس گرمی کرتی ھے اور چارہ کھانا کم کردیتی ھے
تو یہ نسخہ ضرور استعمال کریں بار بار آزمایا ھوا ھے
تین پاو دودھ کو ابال کر نیم گرم کر لیں اور اس میں ایک پاو پیاز باریک کتر کر ڈال دیں اور اسے جاگ لگا کر دھی جمالیں
دھی جمنے کے بعد اس میں ایک پاو شکر اور ایک پاو سرسوں کا تیل ملا کر مدھانی چلا کر لسی بنالیں
یہ نسخہ دو جانوروں کے لیے ھے
متواتر ایک ھفتہ استعمال کریں
جانور گرمی نہیں منائیں گے انشاء اللہ دودھ کی پیداوار میں زبردست اضافہ ھوگا۔۔۔
2نسخہ
بیسن سوگرام
شکر دو سو گرام
تخم ملنگا سو گرام
گلوکوز 50گرام
سب چیزوں کو پانچ سے چھ لیٹر پانی میں حل کرنا ہے حل کرکے یہ پانی جانور کو پلا دینا ہے
یہ نسخہ 7 سے 10 دن تک استعمال کریں
ان کو سرسوں کا تیل بھی دے سکتے ہیں لیکن اس میں یہ احتیاط کرنی ہے دو سو گرام سے زیادہ جانور کو نہ دیں یہ اتنا ہی تیل جانور ہضم کر سکتا ہے اس سے زیادہ تیل جانور ہضم نہیں کر پائے گا تو وہ ضائع ہوگا اور آپ کے پیسے بھی ضائع ہو جائیں گے