Trifolium pratense food for cattles

Trifolium pratense food for cattle’s they are found in large quantities. This is the reason why this fodder starts to rot and rot quickly.

The benefits of alfalfa

The benefits of alfalfa fodder are greater if it is dried in the sun for three to four days and fed to animals, which we call HAY.

Disadvantages of Trifolium pratense.

مصر کی سرزمین میں پیدا ہونے والے چارے کا نام برٹش نے Egyption clover fodder رکھا اسکا ساٸنسی نام trifolium pratense ہے۔اسکی تاریخ دس ہزار سال پہلے کی ہے ۔یہ سردیوں میں کاشت ہوتا ہے اور سخت سردی میں بھی اپنی نشونما برقرار رکھتا ۔کٸی صدیوں پہلے اسکا قہوہ قبض کیلیے استعمال کیاجاتا تھا ۔جب دیکھاگیا کہ اسکو جانور شوق سے کھاتے ہیں تو وسیع پیمانے پر دریاے نیل کی گردو نواع میں کاشت ہونے لگا ۔اور صدیوں تک جانوروں کیلیے چارہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ۔
برسیم کی اقسام
اسکی دو اقسام ہیں
سرخ پھول والا برسیمtrifolium red clover
سفید پھول والا برسیمtrifolium White clover

سرخ برسیم میں نیوٹریشن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے بانسبت سفید برسیم کے
برسیم میں پاۓ جانے والے اجزا
فاسفیٹ Phosphate p1 p2
سلفر sulpher s1 s2
پوٹاش Potash k1
لاٸیم Lime ca1
وافر مقدار میں پاۓ جاتے ہیں ۔یہی وجہ ہےکہ یہ چارہ جلدی گلنا اور سڑنا شروع کر دیتا ہے ۔
برسیم کا فاٸدہ
برسیم چارہ کا فاٸدہ اسی صورت میں زیادہ ہے اگر اسکو دھوپ میں تین سے چار دن خشک کر کے جانوروں کو کھلایا جاۓ۔جسے ہم HAY کہتے ہیں ۔یا پھر اسکو توڑی یا اور کوٸی خشک چارہ کے ساتھ مکس کرکے ہی دیاجاۓ ۔
برسیم کے نقصانات ۔
کیونکہ اس چارہ میں سلفر ۔پوٹاش ۔فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔اسلیے جانور اسکو زیادہ کھانے سے پیچس یعنی پتلا پتلاگوبر کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔فروری سے اپریل کے مہنوں میں اگر مسلسل جانوروں کو کھلانے سے ۔جانورں کو گیس ۔اپھارہ۔زہر باد یعنی بادی کاہونا ۔جسم پر سوزش کا ہونا اور دودھ والے جانوروں میں حیوانہ کے امراض عام دیکھنے کوملتے ہیں ۔ برسیم کو کبھی بی یوریا کے ساتھ نہی کھلانا چاہے اس سے جانور بہت جلد مر جاتا ہے ۔برسیم میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے ۔اکثر دیکھاگیا ہے کہ دودھ والے جانور جو کہ گھبن بھی ہوتے ہیں صبح کی چواٸی کے بعد دو سے چار گھنٹے بعد اچانک مر جاتے ہیں اسکی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جانور کی شوگر لیول low ہو جاتا ہے اور جانور مر جاتا ہے اسلیے جب برسیم کو اموسم ہو تو صبح کو جانور کی چواٸی سے پہلے ونڈا ضرور ڈالیں ۔خاص کر گھبن جانور کی چواٸی سے پہلے ۔
جدید تحقیق کے بعد یورپ۔امریکہ۔ اسٹریلیا ۔گلف ممالک اس چارے کو کاشت نہی کرتے اسکی جگہ مکٸی کا ساٸلیج لورسن ۔یا روڈگراس یا یاپھر انکا HAY استعمال کرتے ہیں اور بہتر نتاٸج حاصل کررہے ہیں۔
اس بار ہمارے پنجاب میں ان دو مہنوں میں بہت جانور مر گیے ہیں ۔خاص کر بکر مال اپھارہ کی وجہ سے ۔
فارمر حضرات کوشش کریں کہ اگلی بار برسیم کی جگہ سدابہار لورسن۔روڈگراس۔مباسہ یا مکٸی کاساٸلیج استعمال کریں ۔اور اپنےجانوروں کی بہتر صحت اور اورمنافع کماٸیں ۔
جانورکسان کازیور ہے اسکی حفاظت کریں
خوشحال کسان مضبوط پاکستان

 

Please visit our Facebook page

Leave a Reply

Your email address will not be published.