مسٹ فین mist fan

اج کل اکثر لوگ مسٹ فین جانوروں کیلیے لگاتے ہیں تاکہ جانوروں کو گرمی سے بچایا جاسکے ۔تاکہ انکی صحت ٹھیک رہے ۔۔بہت
ہی اچھا کرتے ہیں ۔جو بھی یہ فین اپنے جانوروں کیلیے لگا رہے ہیں ۔یہ فین دو فنگشن پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ایک ہوا دیتا ہے اور دوسرا پانی کی مخصوص مقدار فین کے پروں کے سامنے پھینکتا ہے اور پروں کی ہوا اس پانی کو نمی کی صورت میں فضا میں بکھیر دیتا ہے ۔تاکہ فضا میں نمی کا تناسب پورا ہو سکے ۔
اب یہ فین کب استعمال کرنا چاہیے اسکا ہمارے فارمر کو زیادہ معلومات نہی ہیں ۔
فین اس وقت چلا دینا چاہیے جب درجہ حرارت 30 یا اس سے زیادہ ہو جاے ۔اور مسٹ تب چلانا چاہیے جب فضا میں نمی کا تناسب 55 فیصد سے کم ہو ۔ اگر نمی کاتناسب 65 فیصد سے زیادہ ہو جاۓ تو بھی مسٹ بند کر دیں اور فین کو چلتا رہنے دیں ۔
درجہ حرارت اور فضا میں نمی کاتناسب معلوم کرنے کیلیے اپ کے پاس ڈیجیٹل ترما میٹر ہو جس میں درجہ حرارت اور نمی کاتناسب Humidity کی ریڈنگ ارہی ہو ۔اور جن علاقوں میں نمی کی مقدار زیادہ رہتی ہو ان کو صرف فین ہی لگانا چاہیے ۔اگر درجہ حرارت اور نمی کا تناسب یعنی humidity percentage پوری ہے تو ان کو چلانے کی ضرورت نہی ۔اور بجلی کی بچت کریں ۔
فارمنگ میں اپنے اپکو بھی ایجوکیٹ کریں اور اپنے ورکرز کو بھی ۔یہ ان پڑھوں کا کام نہی بلکہ بہت پڑھے لکھے لوگوں کا کام ہے ۔
درجہ حرارت اور نمی کا تناسب ریڈر کی تصویر بھی شیٸر کر رہا ہوں ۔اس سے ملتا جلتا کسی بھی کمپنی کا اپ لے سکتے ہیں ۔اب یہ زیادہ مہنگے نہی ہیں اور سال ہا سال چلتے ہیں
اپنے جانوروں کی حفاظت کریں یہ کسان کا زیور ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.