جدید فامر کیلیے اہم ہدایات

جدید فامر کیلیے اہم ہدایات
پچھلے پانچ سال سے بہت سارے لوگ جدید فارمنگ کی طرف اۓ ہیں ۔انمیں سے زیادہ لوگ اورسیسز پاکستانی ہیں ۔انمیں زیادہ طر سعودیہ UAE قطر اور کچھ لوگ یورپ سے سرمایہ کاری کی ہے ۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے یہ بھاٸی دوبارہ اپنے کھیت کھلیانوں کی طرف واپس اٸیں ہے ۔ہمیں ہر طرح سے انکی حوصلہ افزاٸی کرنی چاہے ۔
جدید فارمر کو چاہے وہ اورسیسز ہوں یا مقیم ہوں ۔فارمنگ میں سرمایہ کاری کرنے میں کچھ چیزوں کا خیال رکھیں ۔پہلے سٹکچر پر پیسہ ضاٸع نا کریں ۔چارے کیلیے زمیں کا بندوبست ہونا چاہیے ۔زیادہ پیسہ جانوروں پر خرچ کریں ۔اپکو منافع جانوروں نے دینا ہے ۔
اب میں اپ سے اپنے دو دوست اور ایک عزیز کا بتاتا ہوں جنہوں نے ایک سال میں فارمنگ میں سرمایہ کاری کی اور یہ تینوں اورسیسز ہیں ۔
ایک دوست انہوں نے 150 جانوروں کا شیڈ پہلےبنا لیا جبکہ ابھی تک ان کے پاس صرف 13جانور دودھ والے ہیں ۔کیونکہ انہوں نے سٹکچر پر بہت پیسہ خرچ کر لیا ہے اب انکو فاٸدہ دیر سے نظر اۓ گا ۔
دوسری غلطی یہ کی کہ نسل کے پیچھے چار چار لاکھ کےجانور لیے جبکہ انکی دودھ کی پیداوار 15 سے 18 لیٹر ہے ۔۔پرفارمس والے جانور لیں پر گھوم پھر کر اگر اپ بڑے فارموں سے لیں گے تو یہ بہت مہنگے دیں گے ۔
ابتدا میں جانور ایمپورٹڈ نا رکھیں ۔
ہمارے دوسرے دوست نے دس لاکھ کی دو گاۓ USA سے منگواٸی ۔جب أٸی تو 50لیٹر دودھ تھا اب 30سے 32 لیٹر ہی رہ گیاہے ۔کیوں دودھ کم کیا یہ ایک لمبی بحث ہے ۔
تیسرے دوست نے ابتدا میں 30 جانوروں کا شیڈ بنایا ۔ 13 تازی سوٸی ہوٸی مادہ لیں اور 12 پانچ ماہ کی گھبن مادہ لیں۔اور دودھ کیلے انکی تیاری کی ۔اب اسوقت ان کے پاس 25 دودھ والے جانور ہیں ۔اور 18 بچے ہیں جن کی عمر چھ سے پندرہ دن کی ہے ۔یہ دوست چھ ماہ میں ہی سٹریس سے نکل گیے ۔جیسے جیسے انکے جانور بڑھتے جاٸیں گے وہ اپنے سٹکچر میں اضافہ کرتے جاٸیں گے ۔
جدید فارمر داناٸی کا کادامن ہاتھ سے نا چھوڑیں ۔سدا بہار چارہ کاشت کریں ۔موسمی چارہ سے جان چھوڑاٸیں ۔توڑی سیزن پر خریدیں ۔ونڈا خود بناٸیں ۔
عام بیماریوں کی دواٸی ہر وقت پاس رکھیں

یہ بات میں کتابی نہیں، اپنے کئی برس کے کھاۓ ہوئے دھکوں، کی بنا پر کر رہ ہوں کہ، نسل ہمیشہ وہ پالنی چاہیے، جو آپ کے علاقے، آب و ہوا سے مطابقت رکھتی ہو، بہتر قوت مدافعت اور ماحول کی تبدیلی کو جلد قبول کر لینے والی خصوصیات کی حامل ہو۔ مثال کے طور پر (ڈی جی خان ڈویژن کے ساتھیوں سے معذرت کے ساتھ)، اگر راجن پوری پورے ملک میں اسی طرح کا قد کاٹھ نکالتی جو وہ اپنے آبائی علاقے (ڈیرہ غازی خان ڈویژن، خاص طور پر ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور) میں کرتا ہے، تو پورے ملک میں راجن پوری ہی پل رہا ہوتا۔
یا پھر صحرا میں بھی نیلی اتنا ہی دودھ دیتی جتنا کہ وہ چناب کے علاقے میں دیتی ہے ۔یا پھر ہولسٹن گاۓ ۔پاکستان کے ہر علاقے میں بھی 50 لیٹر دودھ دیتی ۔جتنا وہ یورپ میں دیتی ہے۔
ابھی چند ماہ پہلے ایسے ہی ایک بندے نے بحث شروع کر دی کہ جرسی نسل میں فیٹ زیادہ ہیں میں نے کہا ساہیوال اور جرسی دونوں کو ایک جیسی خوراک دو دونوں کے فیٹ ایک جتنے ہونگے ۔پر وہ ماننے کو تیار ہی نا تھا پھر اسکو ثابت کیا ۔ہاں یورپ میں جرسی نسل میں فیٹ دوسری نسل کی گاۓ سے زیادہ ہیں ۔ہم انٹرنیٹ اور سنی سناٸی باتوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔خود تحقیق نہی کرتے۔
۔
جانور کی خوبصورتی اور نسل سے پہلے، اپنے علاقے کی آب و ہوا، دستیاب وسائل، اپنی لگن اور دیگر زمینی حقائق کو سامنے رکھیں۔ ہر بندہ اپنے حساب سے مشورہ دے گا۔ وسائل اور وقت آپ ہی کے لگنے ہیں۔ صرف تجربہ کی کمی اور غلط مشوروں کی وجہ سے کامیابی کے ساتھ ساتھ ناکام فارموں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ جب بھی گوٹس۔ملک یا کوئی اور لائیو اسٹاک فارمنگ کریں، پہلے تجربہ، تجزیہ اور تقابلی جائزہ ضرور لیجئے۔ سب سے اہم بات، خود اپنے ہاتھوں سے کام کو جذبے کے ساتھ کریں۔Vet ڈاکٹر کے ساتھ کچھ وقت لگاٸیں۔اپنے ورکر کے ساتھ۔ اگر سارا دن نہیں تو کم از کم کچھ گھنٹے ملازم کے ساتھ ضرور لگائیں۔ ہفتہ میں ایک بار لازم ہے کہ وقت گزاریں۔تحقیق کے ساتھ تجربہ بھی ایک لازمی امر ہے، لازمی ترین امر۔ ایک اور اہم بات، گوبر/مینگنیں اٹھانے، جانور چرانے، پٹھا ونڈا کرنے میں شرم یا محنت کے ذریعے کامیابی۔۔۔۔دونوں میں سے ایک ہی کام ہو سکتا ہے۔اپنے ورکر کو ایجوکیٹ کریں ۔
بہت سارے لوگ اپنے ورکر کو اسلیے ڈانٹ رہے ہوتے ہیں کہ اتنا وقت لگا دیا کیونکہ اسکو خود تجربہ نہی ہے کام کا ۔اپ کا ورکر سارا دن بھاگ بھاگ کر کام نہی کر سکتا ۔اگر اپنے خود کم کیا ہو کچھ عرصہ تو اپکو پتا ہوگا کون سا کام کتنی دیر میں ہوتا ہے۔
اللّہ پاک سب افراد، جو اس سنت کام کو لے کر چلنا چاہتے ہیں، کو کامیاب فرمائیں اور آسانی، عافیت اور برکت کا معاملہ فرمائیں۔ ۔آمین
اپنے جانوروں کی حفاظت کریں ۔یہ کسان کا زیور ہے۔
خوشحال کسان مضبوط پاکستان ۔

Important tips for modern farmers

Over the last five years, a lot of people have turned to modern farming. Most of them are Pakistanis. Most of them have invested from Saudi Arabia, UAE, Qatar and some from Europe. We want to encourage them in every way possible.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.