مختلف جانوروں کا درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے ۔اکثر ہمارے کسان بھاٸی جانوروں کےدرجہ حرارت کو انسانوں کےساتھ ملاتے ہیں ایسا نہی ہے ۔اور درجہ حرارت علاقے کے لحاظ سے بھی ایک سے دو پواٸنٹ کا فرق ہوتا ہے ۔
عموما جانوروں کے درجہ حرارت کچھ یوں ہے۔
جانور کا نام درجہ حرارت
C F
بھینس 38.3 101
گاۓ 38.5 101.4
بکری 39.8 103.8
بھیڑ ۔شیپ 39.1 102.4
اونٹ 36.3 97.4
کتا 38.8 102
انسان 36.8 98.4
جب بھی درجہ حرارت چیک کریں تو ڈیجیٹل تھرما میڑ استعمال کریں ۔ان کا رزلٹ اچھا ہے ۔ اور عام ادمی کو پڑھنے میں اسانی ہوتی ۔ کسی بھی جانور پر تھرما میڑ استعمال کرنے کے بعد اسکو اچھی طرح واش کر کے پھر ڈیٹول میں اچھی طرح ڈیپ کر کے صاف اور خشک جگہ پر رکھیں ۔۔۔
کوٸی بھی جانور جو سر جھکاۓ کھڑا ہو ۔سست ہو ۔ایک طرف کھڑا ہو جا ایک طرف بیٹھ جاۓ ۔چارہ کھانا کم کر دے یا چھوڑ دے اسکا بخار یعنی جسم کا درجہ حرارت چیک کریں اگر بخار ہو تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں اور بخار کا کورس پورا کریں ۔
اوپر چارٹ میں ۔میں نے ہاٸی رینج بتاٸی ہے ۔اگر درجہ حرارت یہاں تک ہو یا اس سے کم تو دواٸی کی ضرورت نہی ۔اگر اس سے ایک پواٸنٹ بھی زیادہ ہو تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دواٸی کااستعمال کریں ۔
بخار میں ایک Low رینج ہوتی ہے اور ایک ہاٸی رینج ۔جیسے انسان کی 98-98.4 رینج ہے اگر اس سے اوپر یو تو بخار تصور کیا جاتا ہے ۔اسی طرح بھینس کی رینج 100-101 ہے ۔
اسی لیے میں نے اپکو ہاٸی رینج بتاٸی ہے ۔تاکہ اپکیلیے اسانی ہو ۔
جانوروں کی حفاظت کریں
یہ کسان کا زیور ہے
خوشحال کسان مظبوط پاکستان